پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستانی ویزا دینے کی درخواست مسترد
لاہور (سپیشل رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا ویزا دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے متاثرہ فریق نہ ہونے کی بنیاد پرپیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کی راہداری ویزا جاری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کو سنے بغیر کیسے حکم دیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری کی جانب سے پاکستان کے ویزے کی درخواست دائر نہیں کرسکتا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہاب بھائی نامی بھارتی شہری 10 روز سے واہگہ بارڈر پر موجود ہے مگر اسے راہداری ویزا نہیں دیا جا رہا۔ بھارتی شہری کی یو ٹیوب پر ویڈیوز موجود ہیں جس میں وہ ویزے کی درخواست کررہا ہے۔عدالت پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو راہداری ویزا جاری کرنے کا حکم دے۔