• news

مسلم لیگ ن کی سیاسی تاریخ میں 12 اکتوبر دو حوالوں سے یادگار بن گیا


اسلام آباد (رانا فرحان اسلم) مسلم لیگ ن کی سیاسی تاریخ میں بارہ اکتوبر دو حوالوں سے یادگار بن گیا‘ بارہ اکتوبر 1999کو مسلم لیگ ن کی حکومت کا تختہ الٹا گیا اور ملک میں ایمرجنسی نافذ ہوئی جبکہ اسی روز عدالت نے مسلم لیگ ن کے موجودہ وزیراعظم کو سنگین مقدمات میں باعزت بری کردیا ہے۔ بارہ اکتوبر1999میں جنرل پرویز مشرف نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی حکومت کا گھر بھیج کر مارشل لا لگایا اور ملک میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی تھی اوراسوقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف کو پابند سلاسل کردیاگیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن