• news

ورلڈرینکنگ جاری، آکسفورڈ بدستور نمبر ون، 500 کی فہرست میں واحد پاکستانی یونیورسٹی قائداعظم 


لاہور (سپیشل رپورٹر) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023ء جاری کر دی گئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 7 ویں سال بھی نمبر ون رہی۔ جس میں پاکستان کی تین یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں قائداعظم یونیورسٹی (QAU) واحد پاکستانی یونیورسٹی ہے جو کہ دنیا کی ٹاپ 500  یونیورسٹیز میں شمار ہوتی ہے۔ جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (GCU) فیصل آباد اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 29 پاکستانی یونیورسٹیوں نے 2023ء کے لیے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) کی عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی میں جگہ بنائی ہے۔ جس میں  قائداعظم یونیورسٹی (QAU) پاکستانی یونیورسٹیوں کی فہرست میں سرفہرست ہے جبکہ اس کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (GCU) فیصل آباد رینکنگ میں 501نمبر پر آئی ہے اور اس کے بعد یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی بھی 501نمبر پر پراجمان ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد وائس چانسلر پروفیسر ڈا کٹر شاہد کمال کی گزشتہ 4سالہ انتھک محنت سے ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ پانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 4سال قبل یونیورسٹی  ورلڈ رینکنگ میں801نمبر پر تھی اور اب صوبہ پنجاب میں بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ 24 پاکستانی یونیورسٹیز کو 2023ء کی رینکنگ میں "رپورٹر" کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان 24 یونیورسٹیوں نے تشخیص کے لیے مطلوبہ ڈیٹا جمع کرایا لیکن 2023ء کی فہرست میں درجہ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اتر سکی۔

ای پیپر-دی نیشن