• news

زبان پھسل گئی، عمران خان نے پٹرول کی قیمت 2 ہزار 36 روپے لٹر بتا دی 

چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان نے جوش خطابت میں پٹرول کی فی لٹر قیمت دو ہزار 36 روپے بتا دی۔ جلسہ سے خطاب میں عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے کہا کہ ہمارے دور میں ایک لٹر پٹرول ڈیڑھ سو روپے کا تھا اور یہ دو ہزار 36 روپے پر لے گئے۔ تاہم عمران خان کے ساتھ کھڑے پرویز خٹک نے کان میں پٹرول کی درست قیمت بتا دی تو سابق وزیراعظم بولے کہ 236 روپے۔

ای پیپر-دی نیشن