• news

لانگ مارچ، وفاقی حکومت نے عمران کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے انصاف عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست احتجاج اور لانگ مارچ معاملے پر دائر کی گئی ہے۔  وزارت داخلہ کی جانب سے عمران  کے خلاف توہین عدالت کی درخواست احتجاج اور لانگ مارچ کے معاملے پر دائر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور احتجاج کے اعلانات کر رہے ہیں، عمران خان سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی لیکن عمران خان ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔ رواں سال 25 مئی کو بھی سپریم کورٹ نے عمران خان کو پرامن  احتجاج کی اجازت دی تھی تاہم عمران خان نے اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم دیا، پی ٹی آئی کارکنوں کے ڈی چوک پہنچنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تصادم ہوا جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ سپریم کورٹ پہلے ہی قرار دے چکی ہے کہ بظاہر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چلانے کے لیے مواد موجود ہے، عدالت عظمیٰ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد، انٹیلیجنس بیورو اور آئی ایس آئی سے رپورٹس بھی طلب کر چکی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کو احتجاج اور دھرنے کے حوالے اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے۔ 

ای پیپر-دی نیشن