وزیراعظم کی ہدایت، اسلامیہ یونیورسٹی نے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ کیلئے تعلیمی اخرجات ختم کر دیئے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے تعلیمی اخراجات ختم کر دئیے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علم مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ تعلیمی پیکج سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ طالب علموں کے پچاس فیصد تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت، پچاس فیصد فیس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ادا کرے گی۔ وزیراعظم کی ہدایات پر یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم بحال کر دئیے گئے ہیں۔ نوٹس بھی واپس ہوگئے۔