ایف پی سی سی آئی،لاہور چیمبر کی مدت دو سال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم
لاہور (کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور لاہور چیمبر آف کامرس کی آئینی مدت دو سال کرنے کے فیصلے پر اظہار تشکر و مسرت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی ، صدر لاہور چیمبر کاشف انور اور صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ اور پوری کابینہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ پیاف قیادت نے چیمبر سیاست کو عبادت سمجھ کر اراکین چیمبر آف کامرس کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن حد تک یقینی بنایا ہے۔ پیاف قیادت اپنے مشن پر گامزن رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو مزید متحرک اور موثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔ اقتصادی حلقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پیاف قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گے۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کی دو سالہ مدت اقتصادی حلقوں کیلئے مزید آسانیوں کے دروازے کھولے گی۔