مائیکرو فنانس بینکوںنے مشکل اقتصادی حالات کے باوجود 506ارب روپے کے قرضے جاری کیے
اسلام آباد(آئی این پی )مائیکرو فنانس بینکوںنے مشکل اقتصادی حالات کے باوجود 506ارب روپے کے قرضے جاری کیے،سیلاب سے کسانوں کی قرضہ واپسی کی صلاحیت ختم،بینکوں کی پریشانی میں اضافہ،94لاکھ ایکڑ سے زائد پر کھڑی فصلیں تباہ،لائیو سٹاک کا شعبہ بری طرح متاثر،مجموعی لون پورٹ فولیو کا 60 فیصدزراعت کو دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مائیکروفنانس نے معاشی کمزوریوں کے باوجود چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرضے فراہم کرنے کے اپنے مستحکم راستے کو برقرار رکھا ہے۔
تاہم پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب مائیکرو فنانس سیکٹر کی ترقی اور منافع میں رکاوٹ بنیں گے۔