گرانفروشی پر قابو پانے کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد میں اضافہ
لاہور(خبرنگار)گرانفروشی پر قابو پانے اور موثر کریک ڈاو¿ن کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی موجودہ تعداد میں 16 نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فاطمہ بتول سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی لاہور، محمد آصف سوشل ڈائریکٹر ویلفیئر، محمد علی جنجوعہ سوشل ویلفیئر آفیسر، فرحت عباس سول ڈیفنس آفیسر لاہور، سیف الرحمن اکاو¿نٹنٹ ڈی ایم او برانچ، اسد ابرار ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر، کمال سکندر ڈرگ انسپکٹر، خواجہ زریاب ڈرگ انسپکٹر، سیدہ امامہ حسین ڈرگ انسپکٹر، شلوک انور ڈرگ انسپکٹر شامل ہیں اور آصف نصیر سٹیٹ مینجمنٹ، ڈاکٹر صابر ویٹرنری آفیسر، ڈاکٹر سجاد شاہ ویٹرنری آفیسر لائیو سٹاک، ڈاکٹر عمران قمر ویٹرنری آفیسر، مہوش نعیم ڈی ایم او پلاننگ ڈی جی بی ٹی اور فائزہ شاہ لینڈ ریکارڈ والڈ سٹی شامل ہیں۔