ڈی ایس پی رینک کے تمام افسروں کیخلاف محکمانہ انکوائریاںمکمل کرنے کاحکم
لاہور (نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے صوبہ بھر کے ڈی ایس پی رینک کے تمام افسران کے خلاف محکمانہ انکوائریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہےں۔اے آئی جی ڈسپلن نے تمام اضلاع، ریجنز اور یونٹ کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ڈی ایس پیز سے متعلق زیر التواءانکوائریز کو جلد از جلد مکمل کرکے سنٹرل پولیس آفس بھجوایا جائے۔ اگر انکوائری افسر کا تبادلہ کسی دوسری جگہ ہوجائے تو وہ اگلی پوسٹنگ پر جاکر انکوائری مکمل کرنے کا پابند ہوگا۔ انکوائری افسر کا ماتحت سٹاف واپس بھجوانے کی بجائے نئی پوسٹنگ والی جگہ سے متعلقہ افسر سے انکوائری مکمل کروا کر سنٹرل پولیس آفس بھجوائے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ احتساب کا شفاف اور غیر جانبدار نظام پولیس سروس کا بنیادی جزو ہے، جس میں کوئی کوتاہی ناقابل قبول ہے۔