غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری رہیگا، ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ دریں اثناءڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرشعبہ ٹاﺅن پلاننگ زون ٹو کے عملے نے ملتان روڈ اور سبزہ زار سکیم میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار اور سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے کے عملے نے ملتان روڈ پر دوغیر قانونی کمرشل دکانیں مسمار کر دیں۔ سبزہ زار ٹرک سٹینڈ میں غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کردی۔ سبزہ زار میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی دکانیں مسمار کردی گئیں۔