• news

 321 ٹریفک وارڈنز ‘ پٹرولنگ افسروں کے تبادلے‘تقرری 


لاہور(نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے 321 وارڈنز اور پٹرولنگ افسران کے تبادلے وتقرری کے احکامات جاری کئے ہےں۔ جن مےں باہمی رضامندی پر 60 پٹرولنگ افسران، وارڈنز، ٹریفک اسسٹنٹس کے تبادلے کر کے ان کے من پسند ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا ہے ۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ وارڈنز کی تعیناتی کےلئے کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے۔ ٹریفک سیکٹر میں چھ ماہ گزر کے بعد وارڈنز نئی تعیناتی کےلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ٹرانسفر پوسٹنگ کےلئے وارڈنز کو کسی قسم کی سفارش کی ضرورت نہیں،وارڈنز کی ویلفیئر پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس میں حقیقتاً میرٹوکریسی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن