ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی تھانہ شاہدرہ میں کھلی کچہری‘شہریوں کے مسائل سنے
لاہور (نامہ نگار )ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین حیدر نے تھانہ شاہدرہ میں کھلی کچہری منعقد کی ۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی، ایس ڈی پی اوز سمیت انچارجز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت کی اور اپنے مسائل سے ایس ایس پی کو آگاہ کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے تفتیشی افسران کو مقدمات کی جلد از جلد میرٹ پر تفتیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کےلئے ہر وقت کھلے ہیں۔شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے۔شہریوںکےساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔