ٹریکٹر ٹرالی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ‘ایک شہری ہلاک ‘ڈرائیور گرفتار
لاہور (نامہ نگار ) نصیرآباد کے علاقے مےں فیروز پور روڈ پر مےٹروبس سٹیشن کے قریب ریت سے بھری ایک تےزرفتار ٹرےکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ جس نے فٹ پاتھ پر کھڑے ایک شہری کو کچل کر ہلاک کردےاہے ۔ حادثے کے فوری بعد راہگیروں نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو قابو کو پکڑ لےا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ۔شہرےوں نے ڈرائےور کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے ملزم ادرےس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔حادثے کے باعث ٹرالی پر لدی ریت نےچے گرنے سے پوری سڑک پر پھیل گئی۔ جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی جبکہ تاحال متوفی کی شناخت نہےں ہو سکی ہے ۔