• news

موسمیاتی تبدیلی وجہ سے سیلاب جیسی سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، احسن اقبال


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے ترقی کے حصول کیلئے مرد وخواتین دونوں کاا ہم کردار ہے،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب جیسی سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیہی خواتین کی سالانہ لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی،سیلاب سے ناقابل یقین تباہی ہوئی جس سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں،کوئی بھی ملک اکیلے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ نہیں کر سکتا،سیلاب سے تباہی کا حجم اتنا بڑا ہے کہ موجودہ وسائل سے قابو پانا مشکل ہے،ہم نومبر میں انٹرنیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ 
 احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن