• news

شہباز اور حمزہ کی بریت سے عوام میں خوشی کی لہر دور گئی:اقبال گجر


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجرایم پی اے نے کہا ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت سے عوام میں خوشی کی لہر دور گئی ہے ،بے بنیاد اور بے سروپا مقدمات میں قید وبند کی صعوبتیں کا ٹنے والے شریف خاندان کوبالآخر عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دور میں نیب اور ایف آئی اے سمیت ہر ادارے پر دبائو ڈالا اور اپوزیشن سے سخت انتقام لیا وہ اداروں کو اپنے تابع رکھنے کے خواہشمند تھے حکومت جانے کے بعدانکی حالت یہ ہے کہ وہ قومی اداروں سمیت ہر مخالف شخص کو برے القابات سے نواز رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ  عمران خان نے ملکی سیاست کو الزام تراشی اور بغض و حسد کے اظہار کا میدان بنا دیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت جلد بساط پلٹ جائے گی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن