پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم 6 سال بعد فیفا رینکنگ میں شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 6 سال بعد فیفا رینکنگ میں ایک بار پھر شامل ہوگئی ہے، اکتوبر کیلئے جاری ہونے والے فیفا کی تازہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم 160 ویں پوزیشن پر ہے۔پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے اس سال 2014 کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ کھیلا،مسلسل انٹرنیشنل ایکشن سے آو¿ٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان 2016 میں فیفا ویمن رینکنگ سے آﺅٹ ہوگیا تھا جس کے بعد اب 6 سال بعد پاکستان ویمن ٹیم فیفا رینکنگ میں شامل ہوئی ہے۔187 ملکوں کی فہرست میں پاکستان 160 ویں پوزیشن پر ہے۔ پاکستان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 928.40 ہے۔ نیپال میں ساف کپ میں پاکستان ٹیم نے 3 میچز کھیلے، 2 میں اس کو شکست ہوئی جبکہ مالدیپ کےخلاف فتح ملی۔
پاکستان ٹیم جب 2016 میں رینکنگ سے ڈراپ ہوئی تھی تو اس وقت اس کی پوزیشن 127 تھی۔ رینکنگ کی تاریخ میں پاکستان ویمن کی بہترین پوزیشن مارچ 2013 میں 106 رہی تھی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن قومی ویمن فٹبال ٹیم کیلئے اگلے چار ماہ کے دوران مزید انٹرنیشنل میچز پلان کررہا ہے۔