• news

منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف، حمزہ کی بریت پر ن لیگ کا یوم تشکر 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیرِِاعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے کی خوشی میں مسلم لیگ ن لاہور نے گزشتہ روز یوم تشکر منایا، یوم تشکر کی تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کی۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے سرخرو سرخرو شہباز شریف۔ حمزہ شہباز کے نعرے بھی لگائے گئے۔ مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شہزاد اکبر کا جھوٹ کا پلندہ تہس نہس ہو گیا۔ ہماری لیڈر شپ کا میڈیا ٹرائل کیا گیا، لیڈران کی کرادار کشی کی گئی، نواز شریف ان کی بیٹی اور دیگر افراد پر ایک الزام سچا ثابت ہوا ہے تو ہمیں بتایا جائے۔ جج زیبا چوہدری کے معاملے میں آپ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی بجائے لیٹ ہی گئے۔ جو کہتے تھے کپتان معافی نہیں مانگے گا، ان سے افسوس کرنے کا دل چاہتا ہے جس دن لندن سے شیر نکلے گا اور لاہور اترے گا پھر پتا لگ جائے گا۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، آپ تو کہتے تھے نواز شریف کو لے کر آؤں گا۔ اب جب نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں آ رہا ہوں اب ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں حمزہ شہباز شریف اب دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے وہ دیکھیں گے کے عنقریب حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ خواجہ احمد حسان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج کا دن ایک تاریخی دن ہے جس کو ہم منا رہے ہیں۔ تقریب سے دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کرنل ر مبشر جاوید کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ ج ہم سرخرو ہوئے، حق جیت گیا باطل ہار گیا۔ عمران خان اس ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے، عالمی برادری سے تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے، اس کو روکا جائے۔ میاں نواز شریف کو انصاف دے کر واپس لایا جائے تاکہ ملک ترقی کر سکے۔ 
یوم تشکر 

ای پیپر-دی نیشن