تربیلا ٹنل فائیو 2026ء میں مکمل، نیشنل گرڈ میں1530میگا واٹ شامل ہو گی
اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار)تربیلا ٹنل فائیو 2026ء میں مکمل ہوگا تکمیل سے نیشنل گرڈ میں1530میگا واٹ شامل ہو جائیگی واپڈا زرائع کے مطابق تربیلاٹنل فائیو کی تکمیل کیلئے ورلڈ بنک تین سو نوے ملین ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر بنک تین سو ملین ڈالر فراہم کریگا جبکہ پی سی ون کا تخمینہ لاگت 82.36ارب روپے ہے تفصیلات کے مطابق تربیلا ٹنل فائیو کی تعمیر سے نیشنل گرڈ میں 1530میگا واٹ بجلی شامل ہو جائیگی جسکی تعمیر کیلئے عالمی بنک اور ایشین انفراسٹرکچر بنک مالی معاونت کررہے ہیں2025ء میں جنریشن شروع ہوگی اوربعدازاںاسکا ان ٹیک سٹرکچر بڑھایا جائیگا جسکے بعد 2026میں تکمیل کے بعد ٹنل فائیو نیشنل گرڈ میں1530میگا واٹ بجلی کی پیدوار ممکن بنا سکے گاواجھ رہے کہ تربیلا ہائیڈرل سے 4888میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے
تربیلا ٹنل فائیو