شہباز شریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے ایڈووکیٹ اسد منظور بٹ کے ذریعے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اپنے دوروں کے دوران اشتہاری اور سزا یافتہ ملزموں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، نواز شریف کو احتساب عدالت نے دس سال قید اور 80 لاکھ جرمانہ کی سز ا سنا رکھی ہے، شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
نااہلی درخواست دائر