• news

دو نوٹسز کے باوجود عدم حاضری، سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کیلئے اشتہار جاری کرنے کا حکم 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ اخبار اشتہار سپریم کورٹ کے دو نوٹسز کے باجود عدم حاضری پر جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔ حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری سے پہلے اطلاع دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کو نوٹسز کی   تعمیل نہیں ہو سکی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل کا حکم دیا تھا لیکن اگر عملدرآمد نہیں ہو سکا تو پھر قانون کے مطابق اخبار اشتہار کے ذریعے کارروائی آگے لے کر چلتے ہیں، عدالت مزید کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
 حمزہ، اشتہار

ای پیپر-دی نیشن