• news

توہین سے متعلق تمام مقدمات ایک عدالت میں یکجا کرنے کیلئے الیکشن کمشن کی سپریم کورٹ میں درخواست 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے الیکشن کمشن کی توہین سے متعلق مقدمات کو مختلف ہائیکورٹس سے ایک عدالت میں یکجا کرنے کیلئے الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے اگست اور ستمبر میں عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے نوٹسز جاری کیے۔ عمران خان اور دیگر فریقین توہین عدالت کے نوٹسز کے خلاف مختلف ہائیکورٹس میں چیلنج کر دیا۔ قانون کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمشن کو توہین پر کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے بنچ نے سات ستمبر کو کہا کہ ہم اس معاملے پر لارجر بنچ بنائیں گے، تمام فریقین کے خلاف توہین الیکشن کمشن کا ایک ہی نوعیت کا کیس ہے۔  انصاف کے اصولوں کا تقاضا ہے کہ تمام درخواستیں ایک ہی ہائیکورٹ میں سنی جائیں۔
الیکشن کمشن درخواست

ای پیپر-دی نیشن