دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے پرفیوم متعارف کرادیا
ٹیکساس(این این آئی )دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک نے نئی پرفیوم متعارف کردی ہے۔ پرفیوم ان کے اپنے نام سے لانچ کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کی اطلاع ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی ہے۔ایلون مسک نے اس ضمن میں اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ میرے نام کا آخری حصہ خوشبو سے متعلق ہے مگر اس کے باوجود مجھے اس کاروبار میں آنے میں اتنا لمبا عرصہ لگ گیا۔ متعارف کرائے جانے والے پرفیوم کا نام برنٹ ہیئر رکھا گیا ہے۔ایلون مسک نے پرفیموم کی قیمت 100 ڈالر مقرر کی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ اب تک 1000 کی تعداد میں پرفیوم فروخت بھی ہو چکے ہیں۔
پوپ فرانس