پیپلز پارٹی اعتزار احسن کیخلاف کارروائی کیلئے متفق نہیں ہو سکی
اسلام آباد(عترت جعفری ) پی پی پی پارٹی پالیسی کے برعکس بیان بازی کرنے والے اپنے سینئر ر ہنما بیرسٹر اعتزار احسن کے خلاف کارروائی کے لئے متفق نہیں ہو سکی ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ فی الحال پی پی پی پنجاب کے ر ہنماؤں کی طرف سے بیرسٹر اعتزاز احسن کے خلاف پریس کانفرنس کو کافی سمجھا جا رہا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز پارٹی کی قیادت اور جماعت کے اعلی سطح کے اجلاس میں بیرسٹر اعتزاز احسن کے بیانات پر بات چیت ہوئی ،اس بارے میں ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ پارٹی کے کچھ ر ہنماؤں نے بیرسٹر اعتزا حسن کے بیانات پر شدید تحفظات ظاہر کئے اور ان کو پارٹی پالیسی کے سخت خلاف ورزی قرار دیا ،انہوں نے پنجاب پارٹی کے ر ہنماؤں کی طرف سے اقدام کے مطالبہ کی حمایت کی تاہم پارٹی میں موجود اہم راہنماوں نے بیرسٹر اعتزاز احسن کے حوالے سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی حمائت کی اور کہا کہ سنئیر راہنما تک پارٹی قیادت کی ناراضگی کو پہنچا دیا جائے تاہم ان کو معطل یا شو کاز نوٹس نہ دیا جائے، اس لئے ابھی اس معاملہ کو ابھی آگے نہ بڑھانے کی رائے کو اختیار کیا گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر ر ہنما کو پارٹی پالیسی پر عمل کرنے اورا س کے لئے مسائل پیدا نہ کرنے کیلئے کہا جائے گا ،ان زرائع کا کہان تھا کہ پارٹی کی قیادت کی حمائت کے ساتھ ہی پارٹی کی پنجاب شاخ کے سیکرٹری جنرل نے رد عمل دیا تھا،ابھی اسی تک محدود رہا جائے گا ۔دریں اثنا حکومت میں شامل پارٹی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لنے کے لئے چھ ماہ گذر جانے کے بعد اجلاس کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیر مین کو کچھ وزراء کی کارکردگی بارے اطمینان نہیں ہے ،چئیر مین نے پارٹی وزراء کو ہدائت کی کہ ان کو پی پی پی کے مزاج کے مطابق اپنے دروزاے عوام کے لئے کھلے رکھنا چاہئے ، مسائل کو حل کیا جائے اور پارٹی قیادت کو ہمہ وقت آگاہ رکھا جائے ۔