قصور: مغوی معذور لڑکی زیادتی کے بعد قتل، نعش مظفر گڑھ سے برآمد
قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ جماعت پورہ سے سات روز قبل اغوا ہونے والی معذور لڑکی کی نعش مظفر گڑھ سے برآمد ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ معذور ثمینہ کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ثمینہ کو ہنی ٹریپ کے ذریعے ملتان بلوا کر اغواء کر لیا تھا۔ ثمینہ کی تشدد زدہ نعش مظفر گڑھ کے ایک ویران مکان سے ملی تھی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اغواء کے بعد سات روز تک ثمینہ کو پاس رکھا، زیادتی بھی کی اور زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔