• news

جوڈیشل کمیشن میں 2ججز کی کنفرمیشن نہ ہونے پرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تحفظات 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)جوڈیشل کمیشن میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی مستقلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دو ججز کی کنفرمیشن نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ گزشتہ روز صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دو ججز کے نام کنفرم نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتی ہے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام کنفرم نہ ہونے پر تشویش ہے۔ پارلیمانی کمیٹی دونوں ججز کی کنفرمیشن کے لیے معاملہ کا جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو عزت دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن