• news

سوات : امن کیلئے چار باغ ، شانگلہ ، راولپنڈی میں مظاہرے ، سیاسی جماعتوں کی شرکت 

سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات میں امن کیلئے قیام کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تخفیل چار باغ میں امن و امان کی صورتحال پر سول سوسائٹی نے بڑا مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی مظاہرے میں مسلم لیگ کے رہنما امیر مقام  سمیت  دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے شرکت کی اور امن کے حق میں نعرے لگائے مظاہرین نے سفید اور کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ضلع شانگلہ تحصیل بریکوٹ میں بھی امن مظاہرہ کیا گیا راولپنڈی راجہ بازار میں سوات کے امن کیلئے بڑا مظاہرہ کیا گیا احتجاج میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید و دیگر نے شرکت کی مراد سعید نے کہا کہ ہمارے بچوں کو پڑھنے  دو ہم امن چاہتے ہیں ماضی میں دہشت گردی کی لہر میں بہت قربانیاں دیں میری والدہ بھی زخمی ہوئیں اب ہر صورت امن چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن