• news

تلاشی کارروائیاں جاری ، ایک گرفتار ، 2 انڈین پولیس اہلکار ہلاک 

سری نگر (کے پی آئی) بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ مارے۔ این آئی اے ٹیم کے ساتھ بھارتی فورسز کی بھاری جمعیت بھی تھی۔ اس دوران ضلع پونچھ میں چھاپے کے دوران پوچھ گچھ کے لیے ایک شخص کو حراست میں لیا۔ جبکہ ضلع سانبہ کے علاقے پارڈی رام گڑھ کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک سپیشل پولیس آفیسر سرداری لال کے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ ضلع ادھمپور کے علاقے گرنائی کے قریب ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ٹریفک اہلکار موہن لال ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب ایک بھارتی عدالت میں معروف کشمیری صحافی اور پی ایچ ڈی اسکالر فہد شاہ کے خلاف بھارت سے بغاوت کے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے۔ بھارتی پولیس نے ممتاز کشمیری صحافی اور نیوز پورٹل کشمیر والا کے ایڈیٹر فہد شاہ کو 04 فروری کو بھارت مخالف مواد شائع کرنے کے الزام میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن