• news

صدر نے امپورٹ‘ ایکسپورٹ بنک بل‘ صدارتی اقبال ایوارڈز کی منظوری دیدی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  درآمدات برآمدات بینک آف پاکستان بل 2022 کی (ایگزم بینک) منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے پاکستان کے قوانین کی اشاعت (ترمیمی) بل 2022 کی بھی منظوری دی۔ سفارتی اور کونسلر آفیسرز (حلف اور فیس ترمیمی) بل 2022 بھی منظور کرلیا گیا۔ صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ عارف علوی نے صدارتی اقبال ایوارڈز برائے سال 2020-2015 کی منظوری دے دی۔ محمد اکرام چغتائی کو اردو زبان میں "اقبال اور جرمنی " کے عنوان پر شائع ہونے والی کتاب  پر اقبال ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری  دی گئی، ڈاکٹر عبدالخالق کو انگریزی زبان میں اقبالیات پر کتاب "علامہ اقبال، خودی اور دیگر تصورات " پر اقبال ایوارڈ، غوث بخش صابر کو بلوچی زبان میں اقبالیات پر کتاب لکھنے پر صدارتی اقبال ایوارڈ  عطاکرنے کی بھی منظوری دی۔ صدر مملکت نے ایوارڈز کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962ء کے تحت دی۔ صدر مملکت اقبال اکیڈمی پاکستان کے پیٹرن ان چیف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن