معاشرے میں بیشتر جرائم کی وجہ عدل و انصاف کا فقدان ہے:مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)انجمن اہلحدیث کے صدر معروف دینی سکالر درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور محمدی مسجد سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ آج ہمارا معاشرہ جس زبوں حالی اور افراتفری کا شکار ہے۔ طاقتور ، با اثر اور ظالم جس طرح کمزور کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی۔عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا۔ سالہا سال عدالتوں میں دھکے کھانے پڑتے ہیں اور بہت سے مسائل عدل و انصاف کے حصول میں اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور بعض انتقاماً قانون ہاتھ میں لے کر جرائم کی دلدل میں دھنسے چلے جاتے ہیں اوریوں ہمارے معاشرے میں بیشتر جرائم کی وجہ فوری عدل و انصاف کا فقدان ہے۔بااثر اور کمزور کے لیے انصاف کے الگ الگ ضابطے ہیں۔وکلائ حضرات عدالتوں کی باہر آپس میں مل جاتے ہیں اور سالہاسال کیس عدالتوں میں پیش ہی نہیں کیا جاتا۔تاریخوں پر تاریخیں پڑتی ہیں۔قانون پر عملددرآمد ہو تو جرائم میں کمی ہو سکتی ہے۔اسلام میں عدل و انصاف پر زور دیا گیا ہے اور بے انصافی کرنے والے کیلئے سخت وعید ہے۔عدالتی نظام کو موثر انداز میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔