• news

کنگ ایڈورڈ کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگاہی واک ، سیمینار 


 لاہور(نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن، شعبہ سرجری اور انکالوجی کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر زیبا عزیز، پروفیسر عائشہ شوکت، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر اصغر نقی،  پروفیسر عائشہ ملک اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک مجود تھے۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر سائرہ افضل نے سرانجام دیئے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ کسی بھی بیماری کیلئے آگاہی، تشخیص اور علاج اہم ہوتے ہیں۔ کینسر کے مرض میں جلد تشخیص اور علاج ضروری ہے خواتین کو چاہیے کہ خود سے اپنی چھاتی کا معائنہ کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھاتی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں قریبی مرکز صحت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے کینسر کے مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر میو ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے 100 کے قریب مریض مستفید ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن