نام نہاد تبدیلی سرکار نے سب سے زیادہ دھوکا دیا:چودھری ریاض،اشرف خان
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر چودھری ریاض اور سیکرٹری فنانس اشرف خان نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی سرکار نے سب سے زیادہ دھوکا اس ملک کے نوجوانوں کو دیا تھا اور اس نام نہاد تبدیلی کے سربراہ عمران خان نے ملک کی یوتھ کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کئے تھے ،مگر حکومت میں آنے کے بعد نوکریاں دینا تو دور جن کی نوکریاں لگی ہوئی تھی ان کو بھی الٹابے روزگار کردیا گیا ۔