• news

ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہو رہی ہیں : میاں امجد لطیف


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میا ں امجد لطیف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے سے پٹرول اور ڈالر کی قیمتو ں میں نمایاں کمی ہو رہی ہیں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہوتی جا رہی ہیں نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا مگر 4 سالوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کو تباہی سے دو چار کر دیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر ملک شہزاد ڈوگر ،میاں رفاقت علی ،رانا اسد اللہ خان ،شہباز چھینہ ،ملک اشتیاق ڈوگر ، عمران اعجاز ڈوگر ،سید سجاد حسین بگے شاہ ، ذیشان پرویز ،ملک پرویز اقبال ،میاں عرفان ،ملک عرفان اسلام بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن