مفادات کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا : اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ سیاسی افراتفری،مذہبی منافرت اور دہشت گردی ملکی سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے،مفادات کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے،علماء و مشائخ قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان کیلئے کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد نور الاسلام عالم چوک میں منعقدہ میلاد مصطفٰے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید وسیم الحسن شاہ نقوی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،علامہ محمد عمر صدیقی،حافظ عدیل عارف،عمر سلیم گجر،محمد ذیشان میر،حافظ محمد عثمان صدیقی،مولانا نصیر احمد اویسی،مولانا سید محمود شاہ،حافظ محمد آصف علی اویسی،محمد ابوبکر صدیقی،صاحبزادہ محمد علی صدیقی،حاجی محمد اکرم کھوکھر،حاجی محمد عابد کھوکھر،حافظ فیاض الحسن صدیقی،تنویر حسین طاہر گولڑوی اور دیگر نے خطاب کیا۔