• news

حافظ آباد میں سرکاری سکولوں کا معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے: محمد اشرف 


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)پینشنرز ایسوسی ایشن کے رہنمااور بزرگ ماہر تعلیم محمد اشرف نے کہا ہے کہ ضلع میں سرکاری سکولوں کا معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے جس کی وجہ متعدد اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کی غفلت اور لاپرواہی ہے۔ ان افسروں کو محکمہ تعلیم کی جانب سے بارہ بارہ سکولز کا معائنہ آفیسر بنایا گیا تھا لیکن انہوںنے سکولز ٹائم کے دوران اپنی اپنی پرائیویٹ اکیڈمیاں بناکر پڑھانا شروع کردیا ہے۔اور بعض پرائیویٹ کالجز میں پیریڈ پڑھارہے ہیں حالانکہ انہیں روزانہ الاٹ کردہ بارہ سکولوں میں سے کسی نہ کسی ایک میں نمونہ کے طور پر پڑھانا ہوتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن