• news

نینو ٹیکنالوجی کا استعمال ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ کریگا:ڈاکٹر تحسین اسلم 


اسلام آباد(آئی این پی )نینو ٹیکنالوجی کا استعمال ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ کرے گا۔نینو ٹیکنالوجی عالمی سطح پر 3 ٹریلین ڈالر کی صنعت، صنعتکاروں کو اپنے یونٹس کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ نینو ٹیکنالوجی نئے صنعتی انقلاب کو جنم دے سکتی ہے۔ نینو ٹیکنالوجی کا استعمال ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ کر سکتا ہے جو قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے ایک سینئر سائنسی افسر ڈاکٹر تحسین اسلم نے کہاکہ نینو ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات کو بڑھانے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ نینو ٹیکنالوجی کو تیار شدہ مصنوعات کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا استعمال ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایندھن کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے بھی کیا جاتا ہے۔ 
جو ان دنوں صنعت کا مرکزی مسئلہ ہے۔ڈاکٹر تحسین نے کہا کہ نینو ٹیکنالوجی اس حقیقت پر مبنی تھی کہ جب مواد کو نینو میٹر کے پیمانے پر کم کیا جاتا ہے تو ان کی خصوصیات میں زبردست تبدیلی آتی ہے۔ یہ ٹیکسٹائل کی مطلوبہ خصوصیات کو تیار کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی جامع فائبر مینوفیکچرنگ اور ٹیکسٹائل فنشنگ کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے جوکپڑوں کے لیے اعلیٰ پائیداری فراہم کر سکتی ہے ۔ یہ ذرات کپڑوں کیلئے فنکشن کی پائیداری کو بڑھاتے ہیں۔ کپڑوں پر نینو ذرات کی کوٹنگ ہاتھ کے احساس کو متاثر نہیں کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن