لاہور چیمبر کے نائب صدر کی سربراہی میں وفداستنبول روانہ
لاہور ( کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عدنان خالد بٹ کی سربراہی میں وفد یوروایشیا پیکیجنگ نمائش میں شرکت کیلئے استنبول روانہ ہوگیا۔ وفد یورو ایشیا پیکیجنگ نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ وفد کے سربراہ اور لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ نمائش میں شرکت کا مقصد نہ صرف دنیا کو پاکستانی مصنوعات کے بہترین معیار سے آگاہ کرنا ہے بلکہ ترکی اور پاکستان کے تاجروں کے درمیان مشترکہ منصوبہ سازی کی راہ ہموار کرنا بھی ہے۔ وفد کے دیگر اراکین میں شیخ عبدالستار، رانا جہانزیب، میاں جاوید وارث، عمران بٹ ، خواجہ طارق، یاسر اقبال، سرمت عابد، اویس احمد، ایاز خان ، مبشر علی شامل ہیں۔