دھان کے کاشتکار دھان باقیات کو زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں:قربان علی
فیروز والہ(نامہ نگار) محکمہ زراعت تحصیل فیروز والا کے زیر اہتمام سموگ سے بچا¶ کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروزوالا ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کی جس میں زمینداروں فیلڈ آفیسرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پرسموگ بچا¶ آگاہی ریلی چک نمبر 39، 40، 44 اورجی ٹی روڈرانا ٹا¶ن سے نکالی گئی جس میں زمینداروں، کاشتکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا محکمہ دھان کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد باقیات،(مڈھوں، اور پرالی)وغیرہ کو آگ لگانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والے زمیندار کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا دھان کے کاشتکار د ھان کی باقیات کو آگ لگانے کی بجائے زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں۔ دھان کی باقیات کو آگ لگانا جرم اور غیر قانونی عمل ہے اور ایسے کاشتکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دےہاتی سطح پر سموگ سے بچنے کیلئے آگاہی فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ سموگ سے بچا¶ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔