موجودہ حالات میں مسلم امہ کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے:عبدالغفار روپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مسلم امہ کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ امام حج کی پاکستان آمد سے پاک سعودی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ جامعہ القدس چوک دالگراں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ مسلم امہ میں انتشار پھیلانے اور ان کے اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش میں رہتی ہیں اور ان افتراق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی ممالک کو بلیک میل کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ ایسے حالات میں مسلم حکمرانوں کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے دشمن کی کوششوں کو ناکام بنا کر اپنے آپ کو مضبوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امام حج و سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی شیخ محمد بن عبدالکریم کے دورہ پاکستان سے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ سعودی عرب مسلم امہ کے ایمان کا مرکز ہے۔
جس ہمیشہ پاکستان کے ساتھ محسن کا کردار ادا کیا۔ سیلاب زدگان کیلئے امداد کا سلسلہ قابل تعریف اقدام ہے۔