اسلام میں فرقہ بندی گنجائش نہیں،اجتماعیت کا دین ہے:حسن محی الدین
لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے آئے ہوئے رہنماﺅں و کارکنوں نے جامع شیخ الاسلام میں گزشتہ روز ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام میں فرقہ بندی کی کوئی گنجائش نہیں۔اسلام بھائی چارے اور اجتماعیت کا دین ہے۔ اسلام نے انفرادی کی بجائے اجتماعی زندگی کی ترقی کے اہداف مقرر کئے ہیں۔ اسی لئے اسلام میں گروہوں اور فرقوں کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی اتحادِ ا±مت کو فروغ دینے کیلئے ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیاں انفرادی کی بجائے اجتماعی احساس کے قالب میں ڈھالنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے موقع پر پاکستان کے عوام نے اتحادِ ا±مت اور انسانیت سے محبت کی قابل تقلید مثالیں پیش کی ہیں۔ اسلام بھی یہی تقاضا کرتا ہے کہ جب کوئی بھائی مشکل میں آئے تو ا±س کی دل کھول کر مدد کریں۔
اور اسے اکیلے ہونے کا احساس نہ دلائیں۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، جواد حامد، ایم ڈی منہاج ویلفیئر فاونڈیشن فیصل مشہدی بھی موجود تھے۔