• news

عقیدہ توحید انبیاءکرام کا مشن ، ہر حال میں جاری رکھیں گے:میاں جمیل


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی میاں قائد محمد جمیل نے مرکزجامعہ ابوہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں گزشتہ روز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ توحید انبیاءکرام کا مشن ہے ، ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ حضورنبی کریم نے انسانیت کو گمراہی سے نکالا۔بھٹکے ہوو¿ں کو رستہ دکھایا،اولاد آدم کو رب کریم کی بندگی کا طریقہ سکھایا۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی نے تکمیل دین کا پیغام الٰہی انسانیت تک پہنچادیا۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام نے رسول کریم کے پیغام کو عام کیا پھر تابعین اور تبع تابعین نے اس فرض کو نبھایا۔آج علماءکرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مشن مصطفی کو گھر گھر پہنچائیں اورگمراہی کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن