لانگ مارچ کی کال پر سنی اتحاد کونسل اسلام آباد پہنچیں گا: صاحبزادہ حامد رضا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماءبورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں۔ سنی اتحاد کونسل کے ہزاروں کارکن اسلام آبادپہنچیں گے۔رانا ثنا اللہ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔عمران خان دوتہائی اکثریت سے وزیر اعظم بنیں گے۔ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
تحریک انصاف اس بار اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دے گی۔ دنیا کی کوئی طاقت لانگ مارچ نہیں روک سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں ابوبکر شرقپوری کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں علماءو مشائخ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ یارسول اللہ کہنے والے میاں ابوبکر کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے۔ پوری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے۔قوم عمران خان کو اپنا مسیحا اور رہنما سمجھتی ہے۔ اندھیروں کے سفیر قوم کو دھوکہ دینے کےلئے پھر میدان میں آ رہے ہیں۔وطن سے وفا کا تقاضا ہے قوم عمران خان کا ساتھ دے۔ منی لانڈرنگ کے مجرموں کو عدالتی ریلیف سے عدلیہ کی بے توقیری ہوئی ہے۔