• news

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس :4 بھارتی سکالرز کی شرکت 


لاہور(نیوز رپورٹر)ایمبیڈکر سوسائٹی فار ساو¿تھ ایشیاءلاہور اور سینٹر فار ساو¿تھ ایشین سٹڈیزپنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام "Unfinished legacy of Dr. Ambedkar & Plight of Oppressed in South Asia" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں بھارتی سے 4 سکالرز نے شرکت کیں۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان تھے جبکہ ایمبیڈکر سوسائٹی فار ساو¿تھ ایشیاءکے ڈائریکٹر شاہین حسن نے خطبہ استقبالیہ دیا اور پنجاب یونیورسٹی کے سینٹر فار ساو¿تھ ایشیاءکی چیئر پرسن ڈاکٹر عمبرین جاوید نے کانفرنس میں شریک تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہر امور خارجہ محمد مہدی نے کہا کہ جمہوریت ہی تمام مسائل کے حل کی کونجی ہے۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس وقت یہاں پر عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندہ حکومت ہے جو کہ خطے میں قیام امن کیلئے واضح سوچ رکھتی ہے۔ چھوت چھات کے نظام کی وجہ سے امبید کر نے ہندوستان کو نا انصافی کا گڑھ کہا۔

 ہندوستان میں جہاں امبیڈکر کا بنایا ہوا دستور موجود ہیں عوامی سطح پر حالات پاکستان سے بدر جہا خراب ہے۔ہندوستان کے دارلحکومت دلی میں سو سے زائد افراد فسادات میں ہلاک ہوگئے۔ حال ہی میں ہندوستان میں جو مدرسوں کے ساتھ خاص طور پر یوپی میں سلوک کیا جا رہا ہے۔ وہ اس بات کی دلیل ہے کہ ابھی مزید امبید کر  کے پیروکاروں کی ضرورت ہے ورنہ ڈاکٹر امبیڈکر کے الفاظ میں انتہا پسند ہندوو¿ں کی ہندوستان پر حکومت سامراجیت کا خاتمہ نہیں ہوگا ۔

ای پیپر-دی نیشن