• news

قصور: زہریلی گیس لیک ہونے ، مزدور جاں بحق‘ 20 کی حالت غیر 


قصور(نمائندہ نوائے وقت)ملتان روڈ دینا ناتھ کے قریب واقع آئس کریم فیکٹری میں خطرناک امونیا گیس لیک ھونے سے ایک مزدور جاں بحق، بیس کی حالت غیر ہو گئی۔گزشتہ روز دینا ناتھ کے قریب آئس کریم فیکٹری میں امونیا گیس لیک ہو گئی جس سے فیکٹری میں بھگڈر مچ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اس وقت فیکٹری کے ہال میں 90 کے قریب ورکر اپنے کاموں میں مصروف تھے جو فیکٹری کے مختلف دروازوں سے باہر نکل گئے مگر 21 کے قریب ورکر گیس سے متاثر ہو کر بیہوش ہو گئے۔پھولنگر ،پتوکی اور مانگا منڈی سے ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فیکٹری میں پھنسے 21 ورکر کو باہر نکال لیا ۔ ایک ورکر تشویش ناک حالت کی وجہ سے دم توڑ گیا ۔


جبکہ بیس ورکرز کو لاہور اور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
مزدور جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن