ایران کی جوہری معاہدے میں جلد واپسیا امکان نہیں، امریکہ
تہران (این این آئی )وائٹ ہاﺅس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے مستقبل قریب میں کسی ایسے صورتحال میں منتقل ہونے کا امکان نہیں جس میں ایرانی جوہری پروگرام پر معاہدے کی طرف واپسی ہو جائے ۔جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر بائیڈن اب بھی سمجھتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے سفارتی طریقہ کار ہی بہترین ہے۔ کربی نے مزید کہا کہ ہم فی الحال ایرانی حکومت کو بے گناہ مظاہرین کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
وہ مہسا امینی کی موت کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کو جبر سے دبانے کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔یاد رہے یہ احتجاج 3 سالوں میں مظاہروں کی سب سے بڑی لہر ہے جو ایران میں شروع ہوئی ہے۔ واضح رہے تہران نے 3 اکتوبر کو اس بات پر غور کیا تھا کہ بڑی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام معاہدے کو بحال کرنا۔ اب بھی ممکن ہے۔
امریکہ، ایران معاہدہ