• news

 ڈکیتی یا دشمنی؟ شاہ محمود کا ساتھی سابق انچارج وزیر اعلیٰ شکایت سیل قتل


ملتان، بستی ملوک(نمائندہ خصوصی، خبر نگار)نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کا رہنما طاہر حمید قریشی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے معلوم ہوا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے رہنماسابق انچارج وزیر اعلٰی شکایت سیل طاہر حمید قریشی اپنے چھوٹے بھائی حارث حمید کے ہمراہ بستی ملوک کے علاقہ پیر اسمعیل اپنے ڈیرے پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر روک کر طاہر حمید سے موبائل فون چھین لیا جبکہ واردات کے دوران ہی طاہر حمید کے بھائی نے اپنا فون نیچے گرا دیا طاہر حمید کے گاڑی سے نکلنے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے طاہر حمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔
 قتل

ای پیپر-دی نیشن