• news

 میگا سولر سسٹم ، پٹرول گیس ذخائر کیلئے سکھر میں منصوبے کا آغاز ، خورشید شاہ


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں زیر تکمیل سات سو ایکڑ رقبے پر میگا سولر پراجیکٹ اور گیس و پٹرول کے ذخائر کی تلاش پر میٹنگ کی صدارت کی جس میں ناروے کے سفیرکے علاوہ نیپرا اور پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ کے اسٹیک ہولڈرز اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ میگا سولر سسٹم ، پٹرول گیس کے ذخائر کیلئے سکھر میں منصوبے کا آغاز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میگا سولر پراجیکٹ منصوبے کی تکمیل سے ایک لاکھ پچاس ہزار گھروں کو کم قیمت پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔


اس منصوبے سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا بلکہ علاقے کے افراد کیلئے روزگار اور ترقی کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا سولر سسٹم کے ساتھ ساتھ پٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر کیلئے پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ جیسی فرنٹ لائن کمپنی نے سکھر میں منصوبے پر کا آغاز کر دیا ہے اور اس منصوبے کی کامیابی ملک میں انرجی کے شعبے میں خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ 
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن