یورپی یونین پاکستان جوائنٹ کمیشن کجلاس، تمام شعبوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یورپی یونین پاکستان جوائنٹ کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یورپی یونین نے ملک کو تباہ کرنے والے سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور متاثرہ آبادی کی سب سے زیادہ فوری ضروریات کو پورا کرنے میں اس کی شراکت کے بارے میں آگاہ کیا. پاکستان نے یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کی جانب سے 123 ملین یورو کے فنڈز اکٹھا کرنے کی تعریف کی۔
پاکستان نے بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے کے لئے اضافی امداد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دونوں فریقین نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مزید تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔مشترکہ کمیشن کو جمہوریت، گورننس، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق سے متعلق ذیلی گروپ کے اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔
یورپی یونین