مطالبات منظور‘ پنجاب بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب بار کونسل نے وکلاءکے مطالبات منظور ہونے پر عدالتی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اس امر کا اظہار پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین سید جعفر طیار بخاری چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی محمد فاروق کھوکھر، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رو سمیع سیکرٹری شاکر چاہل اور یاسر عمار نے لاہور بار کونسل کے دفتر میں ہنگامی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے وکلاءکے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی یقین دہانی کی بناءپروکلاءآج سے ہڑتال ختم کررہے ہیںانہوں نے کہاکہ وکلا پر دہشت گردی دفعات کے مقدمات بھی جلد ح ختم ہوجائیں گے کامیاب ہڑتال کرنے پروکلاءکا شکرگزار ہوں۔ واضح رہے کہ وکلاءنے مختلف مقامات پر وکلاءکے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کے اندراج اور ماتحت عدلیہ کے بعض ججز کے رویہ کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے ہڑتال کر رکھی تھی جو گزشتہ روز تک جاری رہی ہے۔
ہڑتال ختم