• news

لاہور پولیس بد معاشوں ‘قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑے گی : سی سی پی او


لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے گزشتہ روز شادباغ کے علاقے مےںگول باغ پارک میں کھلی کچہری لگائی ۔علاقائی و تاجر نمائندوں،امن کمیٹی کے ارکان،سائلین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔غلام محمود ڈوگر نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کےلئے موقع پر احکامات دیئے۔انہوں نے کہا کہ شاد باغ اور مصری شاہ سمیت شمالی لاہور کے تمام بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کو کھلا چیلنج ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کو ہراساں کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گی کیونکہ پولیس شریف شہریوں کےلئے ایک سروس ہے جبکہ بدمعاشوں کےلئے طاقتور فورس ہے۔سی سی پی او لاہور نے سٹی ڈویژن کے تمام افسران،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،انچارج انوسٹی گیشن و دیگر سے کھلی کچہری میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور مزید جوش و جذبے سے خدمت کرنے کاحلف لیا۔انہوںنے کہا کہ شہریوں کیلئے خوف کی علامت بننے والے بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کو وارننگ دی کہ وہ ہمیشہ کےلئے علاقہ چھوڑ دیں ورنہ انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔لاہور پولیس اپنے شہدا،ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین اور ان کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔ رواں سال38 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد رقم ملازمین اور ورثا کی فلاح و بہبود پر خرچ کی گئی۔133 پولیس فیملیز میں 25کروڑ 97لاکھ روپے فنانشل گرانٹس تقسیم کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن